اسرائیل سے امدادی پروازوں کے ذریعے امریکی شہریوں کا انخلا شروع

تل ابیب/واشنگٹن(ایجنسیاں)اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے اسرائیل سے امدادی پروازوں کے ذریعے امریکی شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایسے تمام امریکی شہری جو اسرائیل سے نکلنا چاہتے ہیں، ان کیلئےپروازوں کا انتظام کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بحفاظت ملک چھوڑ سکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، امریکا صرف ہوائی پروازوں ہی نہیں بلکہ کروز شپ کے ذریعے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکال رہا ہے۔

امدادی اقدامات کا یہ سلسلہ اسرائیل میں جاری سیکیورٹی صورت حال کے باعث شروع کیا گیا ہے، جہاں حالیہ ایرانی حملوں اور جاری تنازع کے پیش نظر غیر ملکی شہریوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں