جنوبی کوریا :ماہی گیروں کشتی الٹ گئی 10میں سے 5افراد کوبچالیا گیا

جنوبی کوریا ماہی گیروں کشتی الٹ گئی جس میں دس افراد سوار تھے 5افراد کو زندہ بچالیا گیا .پانچ افراد کی تلاش جاری ہے ریسکو ٹیمیں سخت سردی میں بھی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے جنوبی کوریا ماہی گیری کے شعبے میں زیادہ تر انڈونیشن ویتنام کے باشندے کی بڑی تعداد کوٹہ کے تحت ویزہ حاصل کر کے کام کرتے ہے۔ماہی گیری کی کشتی ایک بار پھر الٹ گئی، 10 افراد سوار تھے، اب تک صرف 5 افراد کو بچایا جاسکا ہے. آج رات تقریباً 8 بجے کوسٹ گارڈ کو اطلاع ملی کہ جیجو کے ساحل پرماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی ہے.

کشتی میں کل 10 افراد سوار تھے جن میں سے 6 کوریا، 3 ویتنام اور ایک کاتعلق انڈونیشیاسے بتایاجاتاہے۔ ریسکیو ٹیم نے پانچ افراد کو بچایا، انہیں قریب ہی انجن کے بغیر ایک بیڑے پر پایا، (جن میں کورین کپتان، تین ویتنامی اور ایک انڈونیشیائی بھی شامل تھا۔ وہ سب خیریت سے ہیں سوائے کپتان کے جو ہائپوتھرمیا کا شکار ہے۔ پانچ افراد اب بھی لاپتہ ہیں. کوسٹ گارڈ باقی ارکان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس سمندر میں یہ حادثہ ہوا وہاں ہوا بہت تیز چل رہی تھی اور لہریں 3 میٹر تک بلند تھیں۔چند روز قبل بھی ایک کشتی تیز لہروں کی وجہ سےالٹ گئی تھی جس سے 4افراد جابحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں