مانچسٹر میں ابرار الحق کی چیئرٹی تنظیم سہارا فار لائف کی جانب سے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد

پاکستان میں مستحق مریضوں کے علاج کیلئے مانچسٹر میں ابرار الحق کی چیئرٹی تنظیم سہارا فار لائف کی جانب سے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں نامور برطانوی سیاسی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی .

پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کی روک تھام اور مستحق افراد کے علاج معالجے کیلئے ابرار الحق کی فلاحی تنظیم سہارا فار لائف کی جانب سے مانچسٹر کے مقامی ہال میں فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا .

تقریب میں پاکستان کیاداکارہ ہانیہ عامر ،بشری انصاری، افتخار مجید و دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی. جہاں پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق نے اپنے مشہور زمانہ گانے گا کر سماء باندھ دیا.مقررین میں بشری انصاری، ہانیہ عامر، ابرار الحق و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیماریوں اور مہنگا علاج عوام کی دسترس سے باہر ہے .

سہارا فار لائف کے ڈاریکٹر ابرار الحق پاکستان میں مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں. برطانیہ میں آباد اورسیز کے مالی تعاون سے مستحق مریضوں کا علاج ممکن ہوتا ہے جس پر تمام اورسیز پاکستانی کمیونٹی کے شکرگزار ہیں .تقریب میں موجود شرکاء نے دل کھول کر عطیات دئیے.

اپنا تبصرہ لکھیں