نیو یارک سٹی کے مئیر ارک ایڈم پر کرپشن کیس کو ختم کر دیا گیا

نیو یارک سٹی کے مئیر ارک ایڈم پر کرپشن کیس کو ختم کر دیا گیا ۔نیو یارک سٹی کے مئیر ارک ایڈم عدالت میں مقدمہ کی سماعت سے پہلے ہی تمام الزامات سے بری ہو گئے ۔نیو یارک سٹی کے مئیر ارک ایڈم پر گزشتہ برس بائیدن انتظامیہ دور میں کرپشن ، فراڈ ، اور عہدے کے ناجائز استعمال اور دوستوں کو نوازنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ ایف بی کی طرف تحیقاتی ٹیم نے مئیر ارک ایڈم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم ثبوت ، دستاویزات ، مئیر کا ذاتی استعمال میں سیل فون ،لیپ ٹاپ قبضے میں کر لیا تھا ۔

میئر پر کسی کنٹریکٹر کی طرف سے غیر ملکی دوروں میں ٹرکش ائیر لائین کے فرسٹ کلاس ٹکٹ ، گفٹ اور دیگر الزامات لگا ئے گئے تھے ۔امریکی صدر ٹرمپ کے حکومت میں آتے ہی مئیر ارک ایڈم کوتمام الزامات سے بری قراردیدیاگیا.

آج نیو یارک کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے میئر ارک ایڈم کو ان تمام کرپشن اور دیگر الزامات سے بری کر دیا ۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ مئیر ارک ایڈم پر غلط فہمی اور ناکافی ثبوت کی بنا پر انہیں تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے ۔ پاکستانی امریکین کے ہر دل عزیز مئیر ارک ایڈم خوشی سے نہال ، پاکستانی کیمونٹی بھی خوش ، خوشی کے لہمات میں مئیر ارک ایڈم کو مبارک بادیں ۔

دوسری طرف امریکی عدالتی نظام ، جسٹس ڈپارٹمنٹ پر شدید عوامی رد عمل ، عوامی رائے کے مطابق یہ کیسے ممکن ہوا کہ مئیر پر کرپشن کیس میں عدالتی کاروائی سے پہلے ہی مئیر کو بری کر دیا گیا ، عوام میں ایک بڑا سوال گردش کر رہا ہے ۔ عام رائے کے مطابق صدر ٹرمپ نے عدالت پر اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے مئیر کو بری کروایا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں