مسی ساگامیں تقریباً20سینٹی میٹرتک برف چکی ہے:اشرف لودھی

مسی ساگا(اشرف لودھی سے)میں اس سنوفال میں مسی ساگاسے براہ راست آپ سب کوموسم کی صورتحال پراپ ڈیٹ دینے کیلئے کھلے آسماں کے نیچے آگیاہوں ۔’جنگ نیوزکینیڈا‘کے چیف ایگزیکٹوآفیسراشرف لودھی نے برف باری کے دوران براہ راست کوریج کرتے ہوئے بتایاکہ آج تقریباً20سینٹی میٹرتک برف پڑچکی ہے اورکہاجارہاہے کہ 40سینٹی میٹرتک برف پڑنے کے امکانات ہیں ۔

برف باری کاسلسلہ ابھی بھی جاری ہے اوریہ ساری رات جاری رہنے کی اطلاعات ہیں ۔برف باری کے نہ رکنے والے سلسلہ سے زندگی کانظام درہم برہم ہوچکاہے ۔ٹریفک کانظام بالکل معطل ہوچکاہے تمام لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں ۔سڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابرہے ۔ہفتہ اوراتوارکوچونکہ تعلیمی ادارے بندہوتے ہیں اس لئے لوگ گھروں میں ہیں صرف انتہائی ضرورت کے تحت لوگ گھروں سے نکلے ہیں۔

میں یہاں اپنے دیکھنے والوں بتاتاچلوں کہ ٹورنٹوشہرکاایک حصہ مسی ساگابرف سے اس کی کیاحالت ہوچکی ہے عمارتیں برف سے چھپی ہوئی ہیں اورسٹریٹ لائٹس جلادی گئی ہیں ۔یہاں ہرطرف برف ہی برف ہے ۔یہاں سب لوگ برف کوانجوائے کرتے ہیں اوریہاں اب لوگ سکیٹنگ کیلئے جمع ہوچکے ہیں ۔

سکیٹنگ کوانجوائے کررہے ہیں میں آپ کوسٹی ہال دکھارہاہوں اوریہ سکیٹنگ کیلئے تمام انتظامات سٹی ہال نے ہی کررکھے ہیں یہاں بہت سے بچے مزے کررہے ہیں یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی بھی عمارت واضح دکھائی نہیں دے رہی اوریہ سٹی ہال کی عمارت 1980 کے قریب قریب بنی تھی ۔

برف باری کوانجوائے کرتے ہوئے میں آپ کویہاں ایک بہت بڑامال ہے جسے سکوائرمال کہتے ہیں وہاں کیاصورتحال ہے اس کے بارے بھی آپ کوآگاہ کرتے ہیں ۔میں اب اس وقت ایک مین انٹرسیکشن میں کھڑے ہیں جہاں برف کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں مال خالی ہیں یہاں ایک مین روڈجس کونام کوئنزوے ہے وہ بھی خالی پڑی ہے کیونکہ صرف ضرورت کیلئے لوگ گھروں سے باہرآرہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں