ہیلومیں روبی ڈیلاہوں اورمیں یہاں دوڑرہی ہوں کیونکہ ہمیں پیرئیرپولیورکالازمی ہراناہےاورکنزرویٹوزکوہراناہے ۔میں نے 14سال کی عمرسے پارٹی جوائن کی تھی اوراب میں لبرل پارٹی کوہیڈکررہی ہوں یعنی کینیڈاکی آنے والی وزیراعظم بننے کیلئے کوشاں ہوں ۔لبرل پارٹی مختلف حصوں میں بٹ چکی ہے اس لئے ہمیں اس نظام کوصاف اورشفاف کرنے کی محنت کرناہوگی۔
جن لوگوں نے اس نظام کوتباہ کیاوہ یقیناًاسے فوری طورپرٹھیک نہیں کرسکتے۔اب تبدیلی کاوقت ہے ،حقیقی تبدیلی کاوقت اوریہ سب ہم مل کرکرسکتے ہیں ۔اس لئے میں یہاں اپنے سب کینیڈین ساتھیوں اورلبرل پارٹی کے عہدیداران کودعوت دیتی ہوں کہ وہ میراساتھ دیں کیونکہ ہم سب مل کریہ سب ممکن بناسکتے ہیں ۔آئیں ہم سب ملکراپنی لبرل پارٹی کومرکزمیں لے کرآتے ہیں اورہم سب کینیڈینزکیلئے کھڑے ہوسکیں اورکینیڈاکیلئے لڑسکیں تو آئیں شروع کرتے ہیں۔

