پاک پائنیئرز کمیونٹی آرگنائزیشن آف کینیڈا کے زیراہتمام سالانہ عید ملن ڈنر اور غزل نائٹ کا شاندار انعقاد

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاک پائنیئرز کمیونٹی آرگنائزیشن آف کینیڈا نے جمعہ کی شب اپنے بزرگ شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں سالانہ عید ملن ڈنر اور غزل نائٹ کا پُروقار اہتمام کیا۔

یہ شام خوشی ہم آہنگی اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور ایک یادگار اور کامیاب تقریب ثابت ہوئی، جس میں مختلف عمر کے افراد نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ روایتی کھانوں سے لے کر دل کو چھو لینے والی غزلوں تک ہر پہلو نے محفل کو گرما دیا اور جشنِ عید کو خاص بنا دیا۔

تقریب کو اس وقت مزید وقار حاصل ہوا جب گریٹر ٹورنٹو ایریا سے ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں رکن پارلیمنٹ پیٹر فونسیکا اور کونسلر کرس فونسیکا شامل تھے۔

ڈاکٹر معصوم شاہ، صدر پاک پائنیئرز کمیونٹی آرگنائزیشن، تہمینہ نوید ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اور بورڈ ممبران سفیر مفتی اور نوید چوہدری نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔

پروگرام میں مختلف دلچسپ انعامی قرعہ اندازیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن کے ذریعے شرکاء میں متنوع تحائف تقسیم کیے گئے، جس نے تقریب کو مزید پُرلطف بنا دیا۔شرکاء نے تنظیم کی کمیونٹی سروسز سے وابستگی کو بھرپور سراہا اور ایسی خوبصورت، جامع اور یادگار تقریب کے انعقاد پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں