آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025: ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

دبئی(سپورٹس ڈیسک) – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کیلئے ایک کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کا 13واں ایڈیشن 30 ستمبر سےبھارت اور سری لنکامیں شروع ہوگا۔پاکستان اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلے گا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک 2028 تک نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گے۔

کل انعامی رقم: $13.88 ملین (297٪ اضافہ بمقابلہ 2022 ایڈیشن)۔
فاتح ٹیم: $4.48 ملین (239٪ زیادہ بمقابلہ 2022)۔
رنرز اپ ٹیم: $2.24 ملین (273٪ زیادہ بمقابلہ 2022)۔
سیمی فائنل ہارنے والی ٹیمیں: $1.12 ملین فی ٹیم۔
گروپ اسٹیج سے باہر ہونے والی ہر ٹیم: $250,000۔
گروپ اسٹیج میں ہر فتح: $34,314۔
پانچویں و چھٹی پوزیشن: $700,000 فی ٹیم۔
ساتویں و آٹھویں پوزیشن: $280,000 فی ٹیم۔

یہ انعامی رقم 2022 کے ویمنز ورلڈکپ (نیوزی لینڈ) کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔خواتین ورلڈکپ کی انعامی رقم پہلی بار آئی سی سی مینز ورلڈکپ (2023) سے بھی زیادہ مقرر کی گئی ہے۔اس فیصلے سے خواتین کرکٹ کے فروغ اور عالمی سطح پر پذیرائی بڑھانے کی پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا”یہ اعلان خواتین کرکٹ کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انعامی رقم میں یہ اضافہ ہماری طویل المدتی حکمت عملی اور کھیل کے فروغ کے عزم کی علامت ہے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں