آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو زیر کرلیا

دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ کی تھائی لینڈکو 58 رنز سے شکست

لاہور:آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرمیں گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے۔ قذافی سٹیڈی میں میں بنگلہ دیش اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ(ڈے اینڈ نائٹ) کھیلا گیا۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور8 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔لارا ڈیلینن 63 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں،جبکہ اورل پرانڈرگسٹ نے 41، ایمی ہنٹر نے 33 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے رابعہ خان نے 39 رنز کے عوض تین،اور فاطمہ خاتون نے 50 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔آئر لینڈ نے بنگلہ دیش کو 236 رنز کا ٹارگٹ دیاجو اس نے 49 ویں اوور میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بنگلہ دیشی بیٹر ریتو مونی نے 67 رنز ناٹ آؤٹ بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب ایل سی سی اے گراؤنڈ پر سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا جو سکاٹ لینڈ نے بآسانی58 رنز سے جیت لیا۔ سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر 41 اوورز میں 206 رنز بنائے کپتان کیتھرین برائس نے 7 چوکوں کی مدد سے 60 رنز سکور کئے اور ٹاپ سکورر رہیں جبکہ میگن میکول نے 57 رنز بنائے۔جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 148 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ تھائی بیٹر نتھاکان نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے۔سکاٹ لینڈ کی کیتھرین فریسر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں