لاہور (بیورو رپورٹ ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گیا۔لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کا دوسرا میچ 25 فروری کو سائوتھ افریقہ کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔آسٹریلیا اپنا آخری گروپ میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔

