آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مئی کے مہینے کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

شاہین آفریدی کے ساتھ آئرلینڈ کے لورکن ٹکر اور ویسٹ انڈیز کے گوڈا کیش موتی شامل ہیں، شاہین آفریدی نے مئی کے مہینے میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر نے پاکستان کے خلاف ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 51 رنز بنائے تھے جبکہ چار اننگز کے دوران انہوں نے 40 سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں