امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے حق چھین کر لیں گے۔ لاہور سے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام اپنےحق کےلیے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ انھوں نے کہا کہ سول ملٹری بیورو کریسی، ججز ریٹائرڈ ہو کر کنٹریکٹ پر اعلیٰ عہدے لے لیتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے فیصلے وہ لوگ کیوں کریں جن کا ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ جمہور کی رائے کو تسلیم کرنا پڑے گا، سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days