واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کیلئے امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پہلے ہی ایران کی فوجی صلاحیت کا 100 فیصد تباہ کر چکا ہے، تاہم شکست کے باوجود ایران ایک یا دو ڈرون حملے، آبنائے ہُرمُز میں یا نزدیکی علاقے میں میزائل حملے، یا بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو مسلسل تباہ کرتا رہے گا، اور کسی نہ کسی طرح جلد آبنائے ہُرمُز کو کھلا، محفوظ اور آزاد بنایا جائے گا۔

