آخر کار بشارالاسد کی حکومت گر چکی ہے:جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آخر کار الاسد کی حکومت گر چکی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے شامی حکومت کے زوال پر اپنے خطاب کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ اس نے سیکڑوں بے گناہ شامیوں کو بے دردی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور موت کے گھاٹ اتارا۔

بائیڈن نے کہا کہ حکومت کا خاتمہ انصاف کا ایک بنیادی عمل ہے یہ شام کے دیرینہ لوگوں کیلئے اپنے قابل فخر ملک کیلئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا ایک تاریخی موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کا زوال بھی خطرے اور غیر یقینی صورتحال کا لمحہ ہے کیونکہ ہم سب اس سوال کی طرف متوجہ ہیں کہ آگے کیا ہوگا، امریکا شام میں اپنے شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ انہیں خطرے سے نمٹنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برسوں سے اسد کے اصل حمایتی ایران، حزب اللہ اور روس رہے ہیں، لیکن گزشتہ ہفتے کے دوران ان کی حمایت ختم ہو گئی، یہ تینوں آج اس وقت سے کہیں زیادہ کمزور ہیں جب میں نے اقتدار سنبھالا تھا، حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد جب دنیا کے بیشتر ممالک نے خوف کے ساتھ جواب دیا، ایران، اس کے پراکسیوں نے اسرائیل کے خلاف کثیر محاذ جنگ شروع کرنے کا انتخاب کیا اور یہ ایران کی طرف سے ایک تاریخی غلطی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں