آسٹریا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، مرکزی ملزم داعش کا حامی

آسٹریا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا مرکزی کردار داعش کا حامی بتایا جارہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کنسرٹ میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 آسٹرین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا مرکزی کردار 19 سال کا نوجوان داعش کا حامی بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس میں ہر روز 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی، کنسرٹ انتظامیہ نے ٹکٹ کے پیسے لوگوں کو واپس کرنے کا کہہ دیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے دوران ہجوم میں بم سے بھری گاڑی لے جانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں