آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

کینبرا (آسٹریلوی میڈیا) آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا۔آسٹریلوی محکمہ خارجہ و تجارتی امور کے مطابق طالبان کے متعین سفارتکار، اعزازی قونصل یا کسی بھی نمائندے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی غیر جمہوری اور پُرتشدد پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق حکومت نے طالبان کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اختلافِ رائے پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ریفیوجی کونسل آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شہری طالبان رجیم کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے سے خوفزدہ ہیں۔