آننت امبانی اور رادھیکا مرچنت کی شادی سے قبل ہونے والی پرتعیش ’گرینڈ کروز پارٹی‘ کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی نئی تصویریں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مختلف ذرائع سے منظر عام پر آئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تصویریں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جولائی کی 14 تاریخ کو ہونے والی شادی سے قبل پری ویڈنگ سرمنی کے سیکنڈ راؤنڈ کی ہیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے منعقد کی گئی یہ گرینڈ کروز پارٹی 29 مئی کو اٹلی میں شروع ہوئی تھی اور 1 جون کو فرانس میں اختتام پذیر ہو گئی تھی۔
پارٹی کے دوران رادھیکا مرچنٹ کی جانب سے زیب تن کیے گئے متعدد مہنگے ترین ملبوسات اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
سامنے آنے والی تصویروں میں مکیش امبانی، اہلیہ نیتا امبانی، بیٹی ایشا امبانی بھی موجود ہیں مگر نیٹیزنز کی نگاہیں امبانی خاندان کی جَلد ہی چھوٹی بہو بننے والی رادھیکا مرچنٹ پر جمی ہیں۔
رادھیکا نے کروز پر منعقدہ پارٹی کے ہر فنکشن میں نت نئے طرز کا مہنگا ترین لباس پہنا تھا جس میں کسی شہزادی سے کم نہیں لگ رہیں۔
یاد رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’کروز پارٹی‘ (پری ویڈنگ کے سیکنڈ راؤنڈ) سے قبل جام نگر میں ایک وسیع پری ویڈنگ گالا کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔
اس پرتیعش ’پری ویڈنگ سرمنی‘ کا آغاز 28 فروری کو ہوا تھا جو کہ 3 دن تک جاری رہا تھا، جام نگر میں منعقد کی گئی ان تقریبات میں 1 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں مشہور شخصیات، کھلاڑی اور صنعت کار شامل تھے۔
یاد رہے کہ آننت امبانی مکیش اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں، وہ ریلائنس انڈسٹریز، جیو پلیٹ فارمز، ریلائنس ریٹیل وینچرز، ریلائنس نیو انرجی، اور ریلائنس نیو سولر انرجی کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔