پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدرچودھری جاویدگجرنے پاکستان پیپلزپارٹی کے57ویں یوم تاسیس کے موقع پرخصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے تومیں شکرگزارہوں سب دوستوں کاکہ وہ آج اپناقیمتی وقت نکال کریہاں تشریف لائے ۔ہرشخص کی کوئی نہ کوئی ذمہ داری ہوتی ہے اورمیرے لئے باعث فخرہے کہ آپ سب یہاں تشریف لائے ۔آج ہم یہاں ٹورنٹومیں پاکستان پیپلزپارٹی کا57واں یوم تاسیس منارہے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی واحدپارٹی ہے جس نے پاکستان کو2وزیراعظم دئیے اوریہ پارٹی مسلسل جدوجہدمیں ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کابول بالاہوتواسی لئے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہراس جماعت کاساتھ دیاہراس قوت کاساتھ دیاجوپاکستان میں جمہوریت کوپروان چڑھانے میں مددگارثابت ہو۔ہمارے کل کےمخالف آج کے اتحادی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی تشددپراوراس قسم کی ملک کے اندرافرتفری کی شروع دن سے ہی خلاف ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی میں شہادتوں کی ایک لمبی داستان ہے ۔شہیدذوالفقارعلی بھٹونے 30نومبر1967کوجس پارٹی کے بنیادرکھی وہ آج تناوردرخت بن چکی ہے جوتیسری چوتھی نسل تک منتقل ہوچکی ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس نوجوان قیادت ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کالیڈرسب لیڈروں سے نوجوان ہے ۔ایک چلتی ہوئی گورنمنٹ میاں نوازشریف فارغ کردیاگیاچلتی ہوئی جمہوریت کوڈی ریل کردیاگیااوردوسراوزیراعظم لایاگیااورجس کولایاگیااس نےہمارے سروں پراتناقرضہ چڑھادیاکہ 74سالوں میں کسی نے اتناقرضہ لیاتھااورپاکستان کوہرجگہ رسوا کروایا۔پاکستان پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اوران کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ اپنے 5سال پورے کرے گی اوروزیراعظم شہبازشریف جس طرح ملک کولے کرچل رہے ہیں اورجس طرح صدرآصف علی زرداری ہماری سندھ حکومت نے جتناکام کیا۔ہم کام پریقین رکھتے ہیں اورتنقیدنہیں کام کرنے پریقین رکھتے ہیں ۔آپ لوگوں نے دیکھاکہ چورچورکی رٹ لگانے کاکیانتیجہ نکلااورآپ دیکھ لیجئے کہ کچھ دن پہلےانہوں نے اسلام آبادپرچڑھائی کرکے پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔پاکستان ایک ڈگرپرچل رہاہے اورآنے والاپاکستان بہترپاکستان ہوگا۔
یہاں پرموجودکچھ لوگ جوگزشتہ 20 ،20سالوں سے پاکستان نہیں گئے ان کاپاکستان میں کچھ نہیں ہے انہوں نے کچھ نہیں دیکھااوروہ جومختلف جگہوں پرجاکرپٹیشن داخل کرتے ہیں اس سے کچھ نہیں ہوگا۔پاکستان پھلے گاپھولے گاانشااللہ سب اچھاہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے جئے بلاول جئے بے نظیربھٹواورجئے آصف علی زرداری اورجئے پاکستان ۔آخرمیں میں یہاں پرموجودساتھیوں کاخاص طورپرشکریہ اداکرناچاہتاہوں ۔
شہروزعلی،بھٹی،امتیازعلی ،ابراہیم،احسن کھوکھر،ذوہیب،شاہ زیب ،سنی ،اشرف لودھی میں کاشکریہ اداکرناچاہتاہوں ۔یہاں پرحیدرعلی ،عرفان ملک ،قیصرڈار ،عدنان بودلہ موجودہیں ،اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون کس جماعت سے تعلق رکھتاہے جوبھی ہمارے ساتھ بیٹھاہے ہم اس کوخوش آمدیدکہتے ہیں ۔میں یہاں مرزانسیم بیگ کوخاص طورپرشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے باپ کی حیثیت سے دست شفقت رکھاہے ۔
چیف ایڈیٹرجنگ نیوزکینیڈانے اپنے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدرچودھری جاویدگجرکاشکریہ اداکیااورکہاکہ میں یہاں دوستوں کوبتاتاچلوکہ میں توگاہے بگاہے چودھری جاویدگجرکاکبھی میزبان اورکبھی مہمان ہوتاہوں ۔چودھری جاویدگجراپنے قیمتی وقت میں سے پارٹی کومکمل ٹائم دیتے ہوئے تقریبات کااہتمام کرتے رہتے ہیں ۔بھٹوایک عظیم آدمی تھاایک عظیم لیڈرتھابلکہ عظیم باپ بھی تھا۔
ذوالفقارعلی بھٹوکوعرصہ درازپہلے ڈکٹیٹرنے پھانسی پرلٹکاکراس کے خاندان پرسختیوں کے پہاڑتوڑے اورخاندان کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کوختم کرنے کی ناکام کوششیں کیں مگرنہ پارٹی اورنہ ہی خاندان کوختم کرسکے۔بھٹوخاندان قربانی دینے والوں کاخاندان ہے ۔ذوالفقارعلی بھٹوکے بعداس کے بیٹوں مرتضیٰ بھٹو،شاہنوازبھٹوکوختم کیاگیااس کے بعدبیٹی بے نظیربھٹوکوبھی ختم کردیاگیامگرپارٹی آج بھی قائم ہے اورذوالفقارعلی بھٹوکانواسہ بلاول بھٹواپنے ناناکےمشن پرگامزن ہے ۔بھٹوکل بھی تھابھٹوآج بھی ہے اوربھٹوکل بھی زندہ رہے گا۔