ابراہیم دانیال کوایک بار پھر پکرنگ-آکسبرج سے دوبارہ اونٹاریو لبرل پارٹی کا امیدوار نامزدکیاگیاہے.اس موقع پران کاکہناتھامجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ایک بار پھر پکرنگ-آکسبرج سے اونٹاریو لبرل پارٹی کا امیدوار ہوں.
ابراہیم دانیال نے اپنی نامزدگی کے اعلان کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈگ فورڈ اور پیٹر بیتھلنفالوی کی قیادت میں اونٹاریو کا خسارہ 214.5 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہےجبکہ 30 لاکھ اونٹاریو باشندے فیملی ڈاکٹر سے محروم ہیں رہائش عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے، اور بنیادی سہولیات میں کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔
بونی کرومبی اور اونٹاریو لبرل پارٹی کے ساتھ، ہم آپ کیلئےزیادہ سہولیات فراہم کریں گے جیساکہ
✅ ہر شہری کے لیے فیملی ڈاکٹر
✅ درمیانے طبقے کیلئےٹیکس میں ریلیف
✅ رہائش کو مزید سستی بنانے کے عملی حل
یہ وقت ہے کہ اعتماد بحال کیا جائے اور پکرنگ-آکسبرج کو وہ قیادت دی جائے جس کا یہ حقدار ہے.میں امیدکرتاہوں کہ میرے حلقے کے لوگ مجھے منتخب کرکے میرااعتمادمزید مضبوط کرینگے.

