اسلام آباد: ابوظبی اور قطر نے قومی ایئرلائن کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئےحکومتی کوششیں جاری ہیں، نجکاری کیلئے 31 دسمبرتک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے، ابوظبی اور قطر نجکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی پی آئی اے نجکاری میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے، پی آئی اے کے یورپ کے روٹس کھولے جانے سے مالیاتی حیثیت بہتر ہوگئی۔
پی آئی اے کے برطانیہ کیلئےروٹس کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، برطانیہ نے براہ راست فلائٹس کھولنےکیلئےای اے ایس اے کی منظوری سے مشروط کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر کی براہ راست فلائٹس کا روٹس ہے، یورپ اور لندن کیلئےپی آئی اے کے بوئنگ 777 فوری متحرک کیے جائیں گے۔
پی آئی اے کیلئے چار بوئنگ 777 متحرک ہونے سے مالیاتی حیثیت مزید بہتر ہوگی، برطانیہ، یورپ کے روٹس کھولنے سے پی آئی اے کے نقصانات ہر سال کم ہوں گے۔