ابھے دیول سے اختلافات کیوں ہوئے؟ انوراگ کشیپ نے ردعمل دیدیا

بھارتی فلمساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے اداکار ابھے دیول کے ساتھ اپنے اختلافات پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ انٹرویو میں انوراگ کشیپ نے کہا کہ اگر میں نے سچ بول دیا تو یہ اُس کا سامنا نہیں کرسکیں گے۔

انوراگ کشیپ اور ابھے دیول 2009ء میں فلم ’دیو۔ ڈی‘ کامیابی کے بعد اختلافات کے باعث الگ ہوگئے تھے۔

ابھے دیول ان اختلافات پر آواز بلند کرتے رہے ہیں لیکن اب انوراگ کشیپ نے اس پر ردعمل دیا۔

انٹرویو کے دوران استفسار کیا گیا کہ وہ تعلقات نبھانے میں خراب ثابت ہوئے ہیں، اس پر فلمساز نے ابھے دیول کے ساتھ پنکج جھا سے متعلق بھی گفتگو کی۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ اگر میں عوام کے سامنے اپنے حصے کی سچائی بیان کردوں تو ابھے دیول کسی کا سامنا نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تعلق نبھانے میں برا نہیں ہوں، ابھے دیول فلم کی شوٹنگ کے بعد سے مجھ سے ملا نہیں، وہ تو پروموشن کا حصہ بھی نہیں بنا، اگر وہ مجھے ٹاکسک کہتا ہے تو یہ اس کی سائیڈ کی کہانی ہے۔

انوراگ کشیپ نے یہ بھی کہا کہ اب تک سچ نہیں بولا گیا، اگر میں سچ بولوں گا تو یہ منہ نہیں دکھاسکے گا، ابھے میں بھی اس پر بات کرنے کی ہمت نہیں۔

فلمساز نے گینگس آف واسے پور میں پنکج جھا کی جگہ پنکج ترپاٹھی کو بغیر بتائے کاسٹ کیے جانے پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پنکج جھا نے اُس وقت اوشا آشرما میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور وہ یک دم غائب ہوگئے، جس کی وجہ سے پنکج ترپاٹھی کو بالکل آخری لمحات میں شامل کرنا پڑا۔

انوراگ کشیپ نے کہا کہ اس کے بعد پنکج جھا نے کبھی بھی مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی ، مجھے تو معلوم بھی نہیں وہ فلم کاسٹ میں تبدیلی سے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر خبروں میں میرے ان فلم نگری کے ساتھیوں نے مجھے پرابلم اور ٹاکسک قرار دیا لیکن میں ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوں کیونکہ میں ہر ایک ہمیشہ خوش نہیں رکھ سکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں