لاہور(وقائع نگارخصوصی)احمدمیڈکس کے چیف ایگزیکٹوآفیسرڈاکٹرسہیل مختارنے میڈکس ہیڈآفس میں اپنے قریبی دوستوں اوراحباب کے اعزازمیں ایک ظہرانے کااہتمام کیا۔ظہرانے کےعلاوہ ڈاکٹرسہیل مختارنے دوستوں کواپنے آفس اورفیکٹری کادورہ بھی کروایااورساتھ میں ملکی وغیرملکی حالات پرگفتگوکی ۔

میزبان احمدمیڈکس کے ڈاکٹرسہیل مختارکے ساتھ محمدجاوید،کینیڈاسے افتخارچودھری،طارق رشیدخان ،چودھری امتیاز، الفلاح بنک کےکنٹری ہیڈ زاہدانجم ،کینیڈاسے مرزانسیم بیگ ،ایڈووکیٹ نجیب فیصل ،کینیڈاسے عامرخان ، ’’SKANS ACCOUNTANTS‘‘ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعامرقریشی،’’جنگ نیوزکینیڈا‘‘کے چیف ایڈیٹراشرف خان لودھی اورنیپاکے ڈائریکٹرطارق جاویدنے خصوصی طورپرشرکت کی۔
اس موقع پرڈاکٹرسہیل مختارنے اپنی شاعری کےتازہ اشعاربھی سنائے۔

آنسوچاربہا اس کی یادمیں
ایسے روکہ ہستی جائے ہل
وقت نکال کبھی تھوڑا
اپنے آپ سے مل
تنہائی میں بیٹھ کسی دن اورخودسے لے حساب
کتنےتونے کانٹے چنے ہیں کتنے پھول گلاب
تونے شایدسمجھ لیاخودکوبہت تیز
وقت کی دیمک چاٹ گئی ہے کئی رستم اورچنگیز
بات سمجھنے والی ہے یہ دل کواپنے سمجھا
جیسے تیسےہوسکتاہے جاکریارمنا
پیرکے چھالے آنکھ کےآنسودل کے زخم دکھا
اوراس سے کہناپرکیاکہناکیامیری اوقات
بس کردےاپنے کرم کی مجھ پے
رم جھم سی برسات

