مغربی کنارے( اسرائیلی میڈیا)مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینی گھروں پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شدت پسند آبادکاروں نے 8 گھروں اور 2 گاڑیوں کو نذرآتش کیا اور ان حملوں کی ریکارڈ ویڈیوز بھی نشر کر دی گئیں۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں یہودی قوم پرستانہ جرائم اور آبادکاروں کے تشدد کے 750 سے زائد واقعات ریکارڈ ہوئے، جبکہ سال 2024 میں فلسطینیوں پر 675 ایسے حملے کیے گئے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی شدت پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی شاذ و نادر ہی کی جاتی ہے اور فلسطینیوں پر حملوں کو حکومت اور قومی سلامتی کے مشیر نظر انداز کرتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق یہودی آبادکاروں کے حملوں کی تحقیقات میں 73 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

