بیروت ( ایجنسیاں) اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع لبنانی یونیورسٹی پر فضائی حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں یونیورسٹی کے شعبۂ سائنسز کے صحن کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر حسین بیزی اور ڈاکٹر مرتضیٰ سرور شہید ہوگئے۔واقعے کے بعد لبنان کے صدر نے لبنانی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

