تل ابیب ( بین الاقوامی میڈیا رپورٹس) اسرائیلی میڈیا اور فیکٹ چیک رپورٹس نے حالیہ ایرانی حملوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے بھائی ایدو نتن یاہو کے ہلاک ہونے اور نیشنل سیکیورٹی وزیر ایتامار بن گویر کے زخمی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ تیزی سے پھیلا کہ ایرانی میزائل حملے میں بن گویر کے گھر اور نتن یاہو خاندان کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، تاہم سرکاری ریکارڈ اور زمینی رپورٹس میں ایسے کسی حملے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2026 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد یہ افواہیں سامنے آئیں اور بظاہر یہ ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ تھیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہ تو ایدو نتن یاہو کی ہلاکت کی کوئی تصدیق ہوئی ہے اور نہ ہی ایتامار بن گویر کے زخمی ہونے کی خبر درست ثابت ہوئی ہے۔ مختلف فیکٹ چیک اداروں اور بین الاقوامی ذرائع نے بھی ان دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

