پیرس/قبرص (ایجنسیاں)اسرائیل اور لبنان آنے والے دنوں میں براہِ راست مذاکرات کرنے والے ہیں، جو ایران جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا رابطہ ہوگا۔اس جنگ کے نتیجے میں لبنان کے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذاکرات پیرس یا قبرص میں ہوں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے قابل اعتماد ساتھی، رون ڈرمر، ان مذاکرات میں اسرائیلی وفد کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 826 ہو گئی ہے۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 106 بچے اور 65 خواتین شامل ہیں، جبکہ طبی عملے کے 31 افراد بھی مارے گئے ہیں۔2 مارچ سے جاری حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے اور 5 اسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔

