تل ابیب (اسرائیلی میڈیا، سوشل میڈیا رپورٹس)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کے دوران ایک شادی کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی، جس میں دولہا دلہن اور مہمان محفوظ پناہ گاہ کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 11 مارچ کو وسطی اسرائیل میں ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے تناظر میں پیش آیا۔ حملے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے۔
اطلاعات کے مطابق ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے کیے، جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور عمارتیں و گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ 24 گھنٹوں کے اندر 100 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب میں امریکی قونصل جنرل کے گھر پر ایرانی حملے سے ہوئے نقصان کی تصاویر جاری کیں، جبکہ شمالی اسرائیل میں میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کی ویڈیو امریکا کی اسرائیلی ایمبیسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی۔

