لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اگر دشمن”اسرائیل”اپنی جنگ جاری رکھے گا تو میدان جنگ ہی فیصلہ کرے گا۔
حزب اللہ کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے اتحادی، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کی اسرائیل کے ساتھ لڑائی کو روکنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
قاسم نے کہا کہ کسی بھی صورت میں، جنگ بندی کے معاملے کی شکل اختیار کرنے کے بعد اور ایک بار جب سفارت کاری اسے حاصل ہوتی ہے تو باقی تمام تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے اور فیصلے کیے جا سکتے ہیں تاہم اگر دشمن “اسرائیل” جنگ جاری رکھتا ہے تو میدان جنگ فیصلہ کرے گا۔
ان کا 30 منٹ کا ٹیلیویژن خطاب اس سے قبل حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی شہادت کے 11 دن بعد سامنے آیا تھا۔
حزب اللہ کی ایک اور سینئر شخصیت، ہاشم صفی الدین جسے نصراللہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جاتا ہے، کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں سنا گیا۔