جدہ (نامہ نگار)آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔سعودی عرب نے امریکی سفیر کے بیان پر امریکی محکمۂ خارجہ سے وضاحت طلب کی ہے۔
امریکی سفیر Mike Huckabee نے کہا تھا کہ پورے مشرق وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابل قبول ہو سکتا ہے۔سعودی عرب نے ہکابی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

