اسرائیل نے دو سال بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھول دی

غزہ(ایجنسیاں)اسرائیل نے دو سال بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھول دی ہے، جس کے تحت محدود تعداد میں فلسطینیوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے مخصوص تعداد میں فلسطینیوں کو غزہ آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مصری سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ آج رفح کراسنگ کے ذریعے 150 فلسطینی غزہ سے مصر آسکیں گے جبکہ 50 فلسطینیوں کو مصر سے غزہ جانے کی اجازت ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل صرف 50 فلسطینیوں کی آمد و رفت کی اطلاعات تھیں جبکہ رفح کراسنگ یومیہ صرف 6 گھنٹے کیلئےکھولے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مئی 2024 میں رفح کراسنگ کو آمد و رفت کیلئے بند کر دیا تھا۔