اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے علاقے میں راکٹ حملہ، 10 اسرائیلی ہلاک،30 زخمی

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے علاقے میں راکٹ حملوں میں 10 اسرائیلی ہلاک اور 30 زخمی ہیں۔

اسرائیل نے راکٹ حملوں کا الزام حزب اللّٰہ پر لگادیا، تاہم حزب اللّٰہ نے گولان راکٹ حملوں کی تردید کردی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس بالکل واضح ہے کہ راکٹ حملے حزب اللّٰہ نے کیے، حملوں میں مجدل شمس کے فٹبال میدان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 10 اسرائیلی بچے ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 4 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ نے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے، ڈرون طیارے نے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی میونسپلٹی عمارت کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں