واشنگٹن (ایجنسیاں)ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز تیزی سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے پاس بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے، جبکہ امریکا اسرائیل کی کم انٹرسیپٹر صلاحیت سے کئی مہینوں سے آگاہ تھا۔
ادھر اسرائیل نے لبنان کی ساحلی پٹی پر سویلین ٹرکوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچی آدرائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بھی ٹرک ساحل کے ساتھ چلتا ہوا دیکھا جائے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

