اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے قریب رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے کیلئےروانہ ہوگئیں۔تھانہ کھنہ کے قریب کنٹینرز میں نامعلوم وجوہات کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر آگ پر قابو پانے کیلئے روانہ ہوگئی ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ کنٹینرز میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
اسلام آباد میں جو کنٹینرز آگ لگنے سے متاثر ہوئے ہیں اس کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کنٹینرز میں کافی مقدار میں سامان موجود ہے۔
دریں اثنا گلیات سے اسلام آباد جانے والی مین مری روڈ پر گڑھا کھود دیا گیا ہے، مین مری روڈ باڑیاں کے مقام پر ہیوی مشینری سے گڑھا کھودا گیا۔پولیس نے سیاحوں سمیت مقامی آبادی کی آمد و رفت بند کردی ہے، مری روڈ کے دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔