اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت اطلاعات نے سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔وزارت نے کہا کہ سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبر جھوٹی ہے اور یہ جھوٹا بیانیہ بھارت سے منسلک ایک پاکستان مخالف اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلایا گیا۔
وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ اس جھوٹے بیانیے کا مقصد پاک-سعودی دفاعی معاہدے کے تحت مضبوط تعلقات کے دوران خوف اور بے چینی پیدا کرنا ہے۔

