اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ لگایا گیا تھا، جس کا تیسرا روز بارش کے باعث متاثر ہوا۔لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔

