اسلام آباد: عمران خان کو اسپتال منتقل کرنےپر اہلِ خانہ میں تشویش ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانے اور پھر جیل منتقل کرنے کی خبر سے پارٹی اور اہلِ خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کس بیماری کے سبب اسپتال لائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی اور آج تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پٹیشن دائر کرنے کے باوجود بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ بیرسٹر گوہر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ آج نہیں تو کل ملاقات کروائی جائے۔