اسلام آباد: فیفا ویمن سیریز کیلئےپاکستان ویمن ٹیم کا عبوری اسکواڈ فائنل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)فیفا ویمن سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا عبوری اسکواڈ فائنل کر دیا گیا ہے اور مینجمنٹ نے آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ کیلئے23 پلیئرز کو حتمی ٹیم میں شامل کیا ہے۔اسکواڈ میں مقامی اور اوورسیز پلیئرز دونوں شامل ہیں۔

ملائکہ دادا بھائی اور زیبا اسحٰق پہلی بار پاکستان ویمن ٹیم کیلئے منتخب ہوئی ہیں، تاہم ان کی حتمی شرکت دستاویزات کلیئر ہونے سے مشروط ہے۔ زیبا اسحٰق مانچسٹر یونائیٹڈ انڈر 21 گرلز ٹیم سے کھیل چکی ہیں۔

گول کیپرز میں زایانا جیوراج، نیشا اشرف اور آرزو ہزارا شامل ہیں، جبکہ ڈیفنس میں اسرا خان، انایا احمد، انمول حرا، کائلہ صدیقی اور ماریہ خان منتخب ہوئیں۔ نزالیہ صدیقی، کاریسا جیوراج، عالیہ صادق اور سوہا ہیرانی بھی ڈیفنس لائن کا حصہ ہیں۔

مڈ فیلڈرز میں رامن فرید، لیلیٰ بنارس، ثناء مہدی، زہمینہ ملک اور ملائکہ دادا بھائی شامل ہیں، اور فارورڈز میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن تاج، نادیہ خان، مریم زہری اور ازوا چوہدری شامل ہیں۔

فیفا ویمن سیریز آئندہ ماہ آئیوری کوسٹ میں 9 سے 16 اپریل تک کھیلی جائے گی، جس میں پاکستانی ٹیم آئیوری کوسٹ، موریتانیہ اور ٹرکس و کیکوس جزائر کے خلاف میدان میں اترے گی۔