اسلام آباد: موسلادھار بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) – وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1,751 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسپل ویز کل منگل کی صبح 7 بجے کھول دیے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور اسپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو فوری رسپانس اور باہمی رابطے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں