اسٹوئنس کی فتح گر کارکردگی، آسٹریلیا نے عمان کو زیر کرلیا

گیانا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے مارکوس اسٹوئنس کی فتح گر کارکردگی کی بدولت عمان کو39 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پانچ وکٹ پر164رنز بنائے ۔ ناکام ٹیم9وکٹ پر125رنز بناسکی ۔ یہ اس کی دوسری شکست ہے۔ پلیئر آف دی میچ مارکوس اسٹونس نے36گیندوں پر67ناٹ آؤٹ رنز بنائے اور19رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ ڈیوڈ وارنر51 گیندوں پر 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمان کے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک، ایک وکٹ لی ۔ 164 رنز کے جواب میں عمان کی ٹیم 125 رنز بناسکی، آیان خان 36 اور مہران خان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایک اور میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یوگینڈا نےدوسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ پاپوا نیو گنی کو مسلسل دوسری شکست ہوئی۔ گیانا میں یوگینڈا نے 78 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹ پر حاصل کیا۔ پاکستانی نژاد ریاضت علی شاہ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاپوا نیوگنی کے الی ناؤنے 2 جبکہ نورمن وینیوا، چاڈ سوپر اور کپتان اسد والا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔ ناکام ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 77 رنز پرآوٹ ہوگئی تھی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں