سیہون شریف (نامہ نگار) “SKANS ACCOUNTANTS” کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعامرقریشی،”جنگ نیوزکینیڈا”کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی،شاہدقریشی،راناوحید،احمدخان، میاں لطیف اور زوہیب سیال نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دی، یہاں انہوں نے چادر چڑھائی اور ملک و قوم کیلئےخصوصی دعا کی۔

دربارپر حاضری کے موقع پر بعض زائرین کی طرف سےمزار کے احاطے میں دھمال ڈالنے کامظاہرہ کیاگیا. امن، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔دعا کے بعد زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا.
اشرف لودھی، عامر قریشی، زوہیب سیال اور راناوحید نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت ہے، جو آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہوں پر حاضری روحانی سکون کے ساتھ ساتھ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہے۔
زائرین نے اس روحانی اجتماع کو بابرکت قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و ترقی عطا فرمائے اور پوری امتِ مسلمہ کو درپیش مشکلات آسان کرے۔

