لاہور (وقائع نگار خصوصی) ’’SKANS ACCOUNTANTS‘‘ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعامرقریشی،’جنگ نیوزکینیڈا‘کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی، سینئر صحافی محسن گورایا، ایس ایس پی ایلیٹ فورس اسدالرحمان، میاں لطیف اورمینیجر اوقاف نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے چادر چڑھائی اور ملک میں امن، خوشحالی اور استحکام کیلئےخصوصی دعائیں مانگیں۔

دعا کے بعد زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اشرف خان لودھی، عامر قریشی اور محسن گورایا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کا پیغام محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت ہے جو آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہوں پر حاضری نہ صرف روحانی سکون کا باعث بنتی ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

زائرین نے اس روحانی اجتماع کو بابرکت قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و ترقی عطا فرمائے اور پوری امتِ مسلمہ کو درپیش مشکلات آسان کرے۔ اس موقع پر محکمہ اوقاف کے مینیجر نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے وصال کو ایک ہزار سال مکمل ہونے پر مہمانوں کو تصنیف کشف المحجوب بطور تحفہ پیش کی۔

