افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے.دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کی جانب سے بھی بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزیاں اور جارحیت اب کھل کر سامنے آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ 7 ستمبر کی صبح متصل افغان علاقے میں کی گئی جس پر پاکستانی فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان طالبان کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ میں اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔