اقرا خالد مسی ساگاکی پُرعزم اور تجربہ کار آواز،ایڈوانس پولنگ کیلئےکیمونٹی کاجوش دیدنی

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)اقرا خالد مسی ساگا.ایرن ملز کی ایک پُرعزم اور تجربہ کار آوازجوعوام کی نمائندگی کیلئے ایک بار پھر تیار ہیں۔ لبرل ویژن کے تحت وہ مقامی کمیونٹی کی ترقی، مضبوط معیشت، اور سب کیلئے ایک منصفانہ اور محفوظ مستقبل کی علمبردار ہیں۔

ایڈوانس پولز کے آغاز میں صرف ایک دن باقی ہے اور ہماری انتخابی ٹیم نے دروازے دروازے جا کر مقامی رہائشیوں سے اہم موضوعات پر گفتگو کی . ایسے موضوعات جو ہماری کمیونٹی کے دل سے جڑے ہوئے ہیں۔جیسا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے بیرونی خطرات سے کینیڈا کا تحفظ کیسے ہوگا.معیشت کو مضبوط بناناہے توکیا کرنا ہےاور ہماری کمیونٹیز کو محفوظ اور خوشحال بنانے کیلئے کیا پلاننگ ہے.

ہم فخر سے کہتے ہیں کہ یہ انتخابی مہم صرف ووٹ کیلئےنہیں بلکہ ہر گھرانے، ہر فرد اور ہر آواز کے احترام کے جذبے سے چل رہی ہے۔

اس ایسٹر ویک اینڈ پر ایڈوانس پولز کھلے رہیں گے۔ ہم تمام اہل ووٹرز سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اپنی پولنگ لوکیشن کی معلومات elections.ca پر جا کر چیک کریں، اور اپنی آواز کا حق ضرور استعمال کریں۔

ایک مضبوط، محفوظ اور متحد کینیڈا کیلئے. آپ کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا!

“ہم اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مہم میں اب تک ہمارا ساتھ دیا۔ اب جب کہ ایڈوانس ووٹنگ کا عمل 18 اپریل سے 21 اپریل تک شروع ہونے والا ہے.

تمام لوگ آئیں اور اپنی موجودگی درج کروائیں۔ دفتر ہر روز پیر سے اتوار تک، صبح09 بجے سے رات 09بجے تک کھلا رہیگا۔یہ مسی ساگاکی بہتری اور کمیونٹی کی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں