اقوام متحدہ کےصدر مسٹر فلیمون یانگ Philemon Yang سے سفیر منیر اکرم کی ملاقات

نیو یارک اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر مسٹر فلیمون یانگ Philemon Yang سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل منذوب سفیر منیر اکرم کی ملاقات ۔

نیو یارک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل منذوب سفیر منیر اکرم نے یو این کے صدر مسٹر فلیمون یانگ سے اقوام متحدہ کے صدر آفس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی ۔

سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے صدر سے 79 ویں اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ۔۔۔اور انہیں اپنی مدت کے دوران پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا ۔

منیر اکرم نے فلیمون یانگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا چونکہ دنیا کو متعدد پیچیدہ بحرانوں کا سامنا ہے ہم پی جی اے کے پائیدار اقتصادی ترقی امن و سلامتی اور انسانی وقار پر توجہ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی ستون ہیں۔۔۔پاکستان کو یقین ہے کہ اقوام متحدہ ان قیادت میں عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو گا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے سفیر منیر اکرم کا پرُ تپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں