الجزائر کے ایتھلیٹس کا 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج تحسین

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس کی جانب سے 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پیرس اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس نے دریائے سین میں پھول پھینکے۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر 1961 کو فرانسیسی پولیس نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پر گولیاں چلائی تھیں۔

الجزائر کے ایتھلیٹس نے عین اس مقام پر پھول پھینکے جہاں فرانسیسی پولیس نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کو تشدد کے بعد پھینک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں