دبئی (نمائندہ خصوصی) اماراتی بزنس گروپ کے سربراہ خلف الحبتور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کے خلاف کھلا خط لکھا ہے۔خط میں خلف الحبتور نے سوال اٹھایا کہ خلیج اور مشرق وسطیٰ کو ایران کے ساتھ فوجی تنازع میں گھسیٹنے کا اختیار صدر ٹرمپ کو کس نے دیا؟
اماراتی بزنس مین نے یہ بھی استفسار کیا کہ جنگ کا فیصلہ صرف صدر ٹرمپ کا تھا یا اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کو جنگ میں دھکیل دیا۔خط میں تحریر کیا گیا کہ جنگ کے فیصلوں پر مکمل شفافیت اور جوابدہی ہونی چاہیے اور خطے کے ممالک کو ہونے والے نقصانات کے ذمہ دار کون ہوں گے، اس کی وضاحت ضروری ہے۔

