امارات مسلسل تیسری بار امیر ترین افراد کا مسکن بننے کو تیار

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مسلسل تیسری بار امیر ترین افراد کا مسکن بننے جا رہا ہے۔ہنلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ کی نئی تحقیق کے مطابق رواں سال کے آخر تک دنیا بھر سے 6 ہزار 700 امیر افراد کے یو اے ای منتقل ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں دنیا بھر سے 3800 امیر افراد کی منتقلی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ریکارڈ ایک لاکھ 28 ہزار امیروں کی نقل مکانی متوقع ہے۔ 2023 میں یہ تعداد ایک لاکھ 20 ہزار تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں