دبئی (بیورورپورٹ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بینکنگ سسٹم متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث کئی بینکوں کی موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹس ڈاؤن رہیں۔
صارفین نے بتایا کہ بعض بینکوں کی فون اور آن لائن بینکنگ سروسز بھی متاثر رہیں۔ اماراتی حکام نے تصدیق کی کہ بینکنگ سسٹم کو بحال کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی اور آئی ٹی نظام میں رکاوٹ کی وجہ سے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کے مطابق سروس میں تعطل کی ممکنہ وجہ ڈیٹا سینٹر میں آگ بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں اور نظام کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

