امریکا، اٹلانٹا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ ملزم بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا نے میئر آندرے ڈکنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک فوڈ کورٹ کے اندر پیش آیا۔

اٹلانٹا پولیس نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے چاروں افراد چوکس اور ہوش میں تھے۔

امریکی حکام کا کہنا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے، شبہ ہے کہ اس نے ہی گولی چلائی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ شوٹر کو کس نے زخمی کیا اور وہ کیسے ہلاک ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس، فائر ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران جگہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق پیچ ٹری سینٹر میں کئی آفیسز اور ایک شاپنگ مال ہے جس میں کئی ہوٹلز ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں