نیویارک(ایجنسیاں)ایشیائی نژاد ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک شہر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو شکست دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میئر کے انتخابات میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے جہاں 2001 کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 17 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ ظہران ممدانی کہہ چکے ہیں کہ وہ کامیاب ہونے پر گھروں اور دفاتر کے کرائے منجمد کردینگے، شہر میں مفت ٹرانسپورٹ ہوگی اور چائلڈ کیئر کا دائرہ بڑھایا جائیگا۔

